پاک، امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پاک-امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی افواج کے درمیان 13ویں دو طرفہ مشترکہ مشق "انسپائرڈ گیمبٹ 2026" کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مشق 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئی، جو دو ہفتوں پر مشتمل ہے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس مشق میں پاک فوج اور امریکی فوج کے پیشہ ور دستے حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں شرکت

پاک-امریکہ مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی۔ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر توجہ

آئی ایس پی آر کے مطابق شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقۂ کار کے بارے میں سمجھ بوجھ کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

امن و استحکام کے لیے عزم

واضح رہے کہ "انسپائرڈ گیمبٹ 2026" پاکستان اور امریکہ کے درمیان امن و استحکام کے لیے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...