مادھوری کی خوبصورتی دیکھ کر اپنا منہ جلا لیا تھا: اجے دیوگن

اجے دیوگن کا دلچسپ واقعہ

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے ماضی کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے مادھوری ڈکشت کو دیکھتے ہوئے اپنا منہ جلا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی ایک ہی ڈگر پر چلتی جارہی تھی، شام اچھی کٹ جاتی تھی، رمی میں میں اس کا پتہ روک لیتا، اسے جتا دیتا اور خود ہار جاتا، یہ ہار مجھے آج بھی پسند ہے۔

مادھوری ڈکشت کی دلکشی

دلکش مسکراہٹ والی بالی ووڈ حسینہ مادھوری کے مداح نہ صرف عام لوگ بلکہ ساتھی اداکار بھی ہیں، جس بات کا اندازہ اجے دیوگن کے انکشاف سے لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی شخص پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے پر گرفتار

فلم 'یہ راستے ہیں پیار کے' کی شوٹنگ

2019 میں فلم ٹوٹل دھمال کی تشہیر کے لئے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اجے نے 2001 کا ایک قصہ سنایا، جس کی کہانی میں مادھوری اور اجے سمیت پریتی زنٹا بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،282 پوائنٹس کی کمی

دلچسپ واقعہ

اجے دیوگن نے ہنستے ہوئے کہا کہ 2001 میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونی تھی اور ہم سب ایک کمرے میں بیٹھے تھے، میں جوس اور سگریٹ پی رہا تھا۔

اجے نے کہا کہ اتنے میں مادھوری کمرے میں داخل ہوئیں، میں نے انہیں دیکھا اور دیکھتا رہ گیا، وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ ان کے آنے سے کمرے کا ماحول ہی بدل گیا۔ میں نے سگریٹ پینے کے بجائے الٹی منہ پر لگا لی، جس سے چہرہ جل گیا۔

مادھوری کا نشان

دوران گفتگو مادھوری سمیت اجے نے سب کو اپنے چہرے پر موجود نشان بھی دکھایا۔ اجے دیوگن نے کہا کہ یہ دیکھیں، مادھوری کا نشان آج بھی میرے چہرے پر ہے، میں اسے مادھوری ڈکشت کا نشان کہتا ہوں، جس پر اداکارہ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی قہقہہ لگا دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...