وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے پہلے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا

کراچی میں ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے پہلے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا۔

ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر وفاقی ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد فیڈرل گورنمنٹ ڈسپنسری سول ایوی ایشن کالونی میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت کا خطاب

’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ کیئر سینٹر ہیلتھ کیئر نظام کا حصہ ہے، ہیلتھ کیئر انسانوں کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے۔ یہ عمل بچوں کی پیدائش میں وقفے سے شروع ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر پانی کو صاف کرنے اور ویکسینیشن کروانے کا نام ہے۔

ڈسپنسری کی اہمیت

یہ ڈسپنسری وفاق کے تحت کام کرے گی، یہ اتنی بڑی جگہ بغیر استعمال کے پڑی تھی۔ ایسی 4 جگہیں اور ہیں جو وفاق کے پاس موجود ہیں، ٹیلی میڈیسن کا آغاز شہر کے اس علاقے سے کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کی تازہ ترین سرگرمی

گزشتہ روز اسلام آباد میں بڑا پروجیکٹ سائن کیا گیا ہے، جس کے تحت کینسر کے مریضوں کو اسلام آباد میں مفت دوائیں دی جائیں گی۔ اسلام آباد میں 745 کینسر کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...