پک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاک فضائیہ کا دورہ عراق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے سرکاری دورۂ عراق کے دوران عراقی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، پیشہ وارانہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کے لیے تحفہ لانے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
دورے کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا شخص گرفتار
دفاعی تعاون پر گفتگو
اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور فضائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت کے شعبے میں پاک فضائیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیور و سائنسز پہنچ گئے
ثقافتی اور تاریخی تعلقات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری نہیں ہمیشہ کتا ہی وفادار نکلے۔(مسکرائیے )
عراقی فضائیہ کی دلچسپی
عراقی ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
خطے میں استحکام
عراقی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،اس دورے سے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی اور فضائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔








