سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کے مقابلے میں ایران کے حق میں بیان اور خطے میں طاقت کی نئی بازی گری
قیمتوں کا جائزہ
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، 24 کیریٹ فی تولہ سونا 3700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونے کے بھاو 3172 روپے کے اضافے سے 405745 روپے ہو گئے۔
چاندی کی قیمت
چاندی کی فی تولہ قیمت 270 روپے بڑھ کر 8465 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر فی 4509 ڈالر کا ہو گیا۔








