پی پی 167 لاہور کے انتخاب میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب
بلا مقابلہ انتخاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: ایران
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، مرحوم ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی 167 لاہور میں بلا مقابلہ انتخاب مکمل ہوا جس میں ن لیگ کے ملک محمد شفیع بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے ٹیکس فری بجٹ کے اہم نکات
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اعلان
ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول نے فارم 34 جاری کیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخاب بلا مقابلہ مکمل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام نے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بے دخل کر دیا، اماراتی اخبار
وزیراعلیٰ پنجاب کا ردعمل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد شفیع کی بلا مقابلہ کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور حلقہ پی پی 167 کے عوام کو مبارکباد دی۔
عوامی خدمت کا سفر
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر اب تیز تر ہوگا۔








