بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے
بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کا انتقال
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
واقعہ کا پس منظر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رانجی ٹرافی کرکٹر لعل ریموراتا میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
واقعے کی تفصیلات
یہ واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین پر گرنے کے بعد کرکٹر کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیاگیا۔
کرکٹر کی شناخت
کرکٹر لعل ریموراتا وینگھنوائی رائڈرز کرکٹ کلب (وی آر سی سی) کی نمائندگی کر رہے تھے جن کا مقابلہ چاونپوئی کرکٹ کلب سے تھا۔
احترام میں میچز کی منسوخی
انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔








