قومی مسائل کا حل اجتماعی سوچ، مکالمے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے ہی ممکن ہے : چیئر مین سینیٹ
تقریب رونمائی کی تفصیلات
کراچی( آن لائن )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی معاشی موضوعات پر مبنی کتاب ’’معیشت اور پارلیمنٹ کی کراچی میں منعقدہ تقریبِ رونمائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کتاب یا خودنوشت کی تحریر میں صدق اور حقیقت پسندی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، کیونکہ مصنف پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تاریخ کے ساتھ دیانت داری سے پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان
کتاب کے بارے میں اظہار خیال
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب ’’چاہے یوسف سے صدا‘‘ کی تحریر کا آغاز قید کے دوران کیا تھا۔ ان کے مطابق سفرنامہ لکھنا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے، مگر اپنی زندگی کو تاریخ کے تناظر میں قلم بند کرنا جرأت، تسلسل اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے لڑکیوں کی محبت اور دوستی کو بیان کرنے والی رومانوی شاعری پر پابندی لگا دی
اقتصادی موضوعات پر گفتگو
سید یوسف رضا گیلانی نے معیشت اور پارلیمنٹ کے باہمی تعلق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کا حل اجتماعی سوچ، مکالمے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ملک چھوڑنے والے واپس آجائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائیگا، طالبان کا اعلان
نوجوان نسل کے لیے معیاری ادب کی ضرورت
انہوں نے پارلیمانی امور پر مزید معیاری ادب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تحریریں نوجوان نسل کو پاکستان کے سیاسی اور جمہوری نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
کتاب کی تعریف
انہوں نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی اور اسے ایک قابلِ قدر اور لازمی مطالعہ قرار دیا۔








