پنجاب کے ہر ضلع کے لیے کارڈیک لیب پراجیکٹ کا آغاز، علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ کا نئی کیتھ لیب پراجیکٹ کی ہدایت
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ کارڈیک کیتھ لیب پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ کیلئے کارڈیک کیتھ لیب پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلے انتخابات میں باپ پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست داخل کی تھی، اس لیے ہم نے بعد میں فہرست داخل کی، سلمان اکرم راجہ
کیتھ لیب کی سہولیات کی توسیع
ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فنکشنل کر دی جائیں گی۔ بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فنکشنل کر دی جائیں گی۔ کیتھ لیب میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ
مریضوں کی جان بچانے کی کوششیں
کیتھ لیب کے قیام سے 60 سے 90 منٹ کے اندر ہسپتال میں پہنچنے والے مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔ ڈسٹرکٹ کارڈیالوجی سنٹر میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تربیت یافتہ سٹاف کی تعیناتی کے لئے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی ایس او پیز کے مطابق یہاں امراض قلب کا بہترین علاج ممکن ہوگا۔ ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز میں پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی کو سلطانہ ڈاکو قرار دے دیا
ڈاکٹروں کی تعیناتی اور خصوصی تنخواہ پیکیج
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کے لئے سپیشل پے پیکیج کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
معیاری طبی خدمات کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جدید ترین کیتھ لیب میں علاج سے امراض قلب سے پیچیدگیوں کا بچاؤ ممکن ہوگا۔ ضلعی سطح پر کیتھ لیب بننے سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری اور بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہوگا۔ کون سوچ سکتا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کیتھ لیب بنیں گی اور امراض قلب کا علاج ہوگا؟ پنجاب کے ہر شہری کیلئے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔








