سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت بنا لی

پاکستان رائٹس موومنٹ کی بنیاد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھ دی۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں مشتاق احمد خان نے بتایا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے مطابق پاکستان کی تشکیل نو اور تعمیر نو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری

آئین کی اہمیت

1973 کا دستور ایک نعمت ہے، اس کو بنانے والے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آئین پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ایک اسلامی، جمہوری، فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ 1973 کے دستور نے اسلام کا مسئلہ حل کر دیا، اس دستور میں لکھا گیا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہے۔ آئین میں لکھا گیا ہے کہ سپریم قانون قرآن و سنت ہوگا، اس دستور میں وزیراعظم اور صدر کا مسلمان ہونا اور اہم عہدوں پر آنے والے کا ختم نبوت کا حلف لینا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ آج سے لاگو ہو گیا

ایک مثالی پاکستان کا خواب

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آمریت نہ ہو، جہاں ہائبرڈ ڈیموکریسی نہ ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سچی جمہوریت ہو اور ووٹ کا تقدس ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں بولنے کے اوپر تعزیرات نہ ہوں، زبان بندی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں لاپتہ ہونے والی دو کمسن بہنوں کی لاشیں برآمد مگر کہاں سے ملیں؟ گھر میں کہرام

انصاف اور حقوق

پاکستان ایسا ہو جہاں مفت اور فوری انصاف ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں اقلیتیں خوفزدہ نہ ہوں اور اپنے حقوق سے محروم نہ ہوں۔ مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ایسا ہو جہاں جبری گمشدگی نہ ہو اور ملٹری آپریشن نہ ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں مسخ شدہ لاشیں نہ ملیں۔

بین الاقوامی مسائل میں کردار

پاکستان ایسا ہو جو فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے فرنٹ لائن کردار ادا کرے، پاکستان ایسا ہو جہاں ڈاکٹر عافیہ امریکا کی قید میں نہ ہوں۔ پاکستان ایک فلاحی اسلامی جمہوری ریاست ہو، حقوق مزاحمت اور اصلاحات کے نعرے کے ساتھ ہم اپنی سیاسی جماعت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...