وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کا بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق سے خیبر پختونخوا کو حقوق نہیں مل رہے، صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ کی شکایات

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، وفاق میں ہماری حکومت تھی، وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع سے پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ آیا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے وزیراعلیٰ کے لیے جہاز کھڑے رہتے ہیں۔

صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک

اُن کا کہنا تھا کہ دیگر وزیراعلیٰ کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں، اور یہ اختلاف میری ذات کے ساتھ نہیں بلکہ صوبے کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا شیئر چاروں صوبوں میں تقسیم نہیں ہو رہا، قبائلی اضلاع کو مالی نہیں بلکہ صرف انتظامی شیئر میں شامل کیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...