تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سورایاں ہیں، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
تنقید اور وضاحت
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کوئی بڑی عوامی طاقت نہیں بلکہ محدود لوگوں پر مشتمل ہے۔
حکومتی عزم
انہوں نے تحفظ آئین پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں۔ اس سے زیادہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








