ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل: 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ ان دنوں جن مشکلات سے گزر رہے ہیں، آپ کی ہمت ہے۔ اس کی داد دینا پڑے گی جو ان کا مقابلہ کیا۔ اب انشاءاللہ اس کا ازالہ ہوگا اور آپ ان تمام پریشانیوں سے تیزی سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آپ کی غیبی مدد ہوگی اور اس طریقے سے ہوگی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، اب وہ جلد خوشخبری بھی سن سکیں گے، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پیپرا رولز میں کی جانیوالی ترمیم واپس لینے کا اعلان کردیا

برج ثور: 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ نے چاہا تو آپ کو اس طرف سے فائدہ حاصل ہوگا جہاں آپ کی سوچ بھی نہ تھی۔ جو لوگ مالی معاملات کو لے کر سخت پریشان تھے، ان کے لئے غیبی انداز سے مدد ملنے کے بڑے امکانات روشن ہیں۔ ان دنوں آپ کو اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی اور جو لوگ رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، ان کو بھی اس سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی۔ اب آپ فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، اسحاق ڈار

برج جوزہ: 21 مئی سے 20 جون

آپ کی جو بھی مشکلات ہیں، انشاءاللہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔ جو حق آپ کا تھا، وہ بھی اب آپ کو مل کر رہے گا۔ البتہ اپنوں سے دوری والا سلسلہ چل رہا ہے، جس میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکے گی۔ اب تو اکیلے رہنے کی عادت ڈالیں، اللہ مطلب پرست لوگوں کو زندگی سے نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا واقعہ، دولہا پھولوں کے ہار سمیت حوالات میں بند

برج سرطان: 21 جون سے 20 جولائی

آپ اپنی سوچ کو صاف رکھیں، اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ جو زندگی آپ گزار رہے ہیں اس کے بارے میں غور کریں کہ کس جگہ غلطیاں ہوئی ہیں اور ان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔ جب اصلاح کرلیں گے تو سب کچھ بہتر ہوتا چلا جائے گا۔ یہ ہفتہ روحانی طور پر بہتری کی جانب ہے۔ نماز پڑھنے والوں کے لئے اور باوضو رہنے والوں کے لئے اب اس میں بڑے فائدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے درجنوں فحش گانوں پر پابندی لگادی، یہ پابندی صحیح یا غلط؟

برج اسد: 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی پریشانی میں مبتلا تھے، ان کے لئے یہ ہفتہ بحکم اللہ خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ وہ جن مشکلات کا بھی شکار ہوں گے، مکھن میں سے بال کی طرح نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ اب بہت کچھ بدلے گا اور انشاءاللہ سب کچھ آپ کے لئے اور آپ کے حق میں بہتری کی امید دلا رہا ہے۔ اللہ سب اچھا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام: 2755 درخواستیں منظور، ہدف 5000 کر دیا: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

برج سنبلہ: 22 اگست سے 22 ستمبر

ان دنوں آپ کی ہر مشکل کا حل قدرتی انداز سے ملنے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں، اس میں خاطر خواہ تبدیلی کا امکان ہے اور یہ تبدیلی آپ کے حق میں بہتر رہیں گی۔ یہ برسوں کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ جس مقصد کے لئے آپ کو رقم کی ضرورت ہوگی، اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ بے حد شاندار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ایرانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو منتقل کر رہا ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

برج میزان: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو پھر صحت کے حوالے سے مسئلہ دکھائی دے رہا ہے۔ آنکھوں، معدے اور پٹھوں کے امراض تنگ کر رہے ہیں۔ آپ کو اس حوالے سے سنجیدہ ہونا پڑے گا اور جس طرح سے ممکن ہو ڈاکٹر سے بھی رابطہ کریں اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھیں۔ جو لوگ روزگار کے امور میں مشکلات کا شکار ہیں، انشاءاللہ اب جلد ہی بہتری کی خبر سن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں شہری کے گھر میں گھس کر اغوا کرنے والا تھانہ اسلام پورہ کا حاضر سروس سب انسپکٹر نکلا اور میڈم سی ایم کہتی ہیں “پنجاب میں کرائم زیرو ہے”

برج عقرب: 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں آپ کو ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ جو سلسلہ کافی عرصے سے بند تھا، وہ اب چل نکلے گا اور مالی معاملات بھی تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کم ہو سکے گی، جس میں آپ کا رول بھی اہم ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے لئے بیرونِ ملک جانے کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اب اپنی اس خواہش کی تکمیل میں سے گزریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس میں شدید سیلاب، صدر ٹرمپ نے کری کاؤنٹی کے لیے آفت زدہ کا اعلان کر دیا

برج قوس: 23 نومبر سے 20 دسمبر

حالات اب تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پہلے جیسے معاملات نہیں رہے کہ اپنی مرضی کرتے رہیں۔ جو لوگ اپنے کام پر فوکس رکھیں گے اور بڑے سنجیدہ انداز سے چلیں گے، وہی کامیاب ہوں گے۔ کسی معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک ہیں نا۔ وہ سب کچھ ٹھیک کر دیں گے اور آپ ان مسائل سے نکل جائیں گے۔ یہ ہفتہ بحکم اللہ مددگار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خوارج مساجد میں بیٹھ کر کوڈ کاپٹرز دہشتگردی کے لیے استعمال کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

برج جدی: 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کس طرف جا رہے ہیں اور کیا غلطی کر رہے ہیں۔ غور کریں گے تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ ان دنوں آپ کو استخارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی کام کریں، پہلے ٹھنڈے انداز سے سوچیں، پھر کوئی فیصلہ کریں اور خانگی امور میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی بات کو لوگ سمجھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟

برج دلو: 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو تھوڑا سا بھی ناجائز ہے، تو پھر وہ فوری توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ اس طرح کا کوئی عمل بھی بڑا بھاری پڑ سکتا ہے اور آپ کے لئے بڑی مشکلات میں آ جائیں گی۔ ان دنوں گھریلو ماحول میں بھی کشیدگی ہے۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے کسی جھگڑے جیسی صورتِ حال سے گزر سکتے ہیں۔ غصہ ٹھنڈا رکھیں، حکمت سے چلنے میں ہی بہتری ہے۔

برج حوت: 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اس طرف سے انشاءاللہ فائدہ ہوگا جس طرف سے سوچا بھی نہیں تھا۔ جو بھی رکاوٹیں کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھیں، وہ اب ختم ہونے کے قریب ہیں۔ جو لوگ بیماری، بندش یا بدنظری میں مبتلا تھے، وہ اب اس سے نکلنے والی پوزیشن میں انشاءاللہ آ گئے ہیں۔ جلد خوشخبری ملے گی اور جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں تھے، وہ بھی اس کو حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...