پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا
پاک امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل انسداد دہشت گردی مشق نیکٹا پبی میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
افتتاحی تقریب میں پاکستان اور امریکہ کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مشق کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
سکیورٹی تعاون کا عزم
یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے عزم کا اظہار ہے۔








