او آئی سی نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا نام نہاد اسرائیلی اقدام مسترد کر دیا
او آئی سی کا اسرائیلی اقدام کی مذمت
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے نام نہاد اسرائیلی اقدام کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
صومالیہ کی خود مختاری کا دفاع
صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی وزیر خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب میں جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘‘چینی پروفیسر نے بھارتیوں کو واضح پیغام دیدیا، ہوش اڑا دیئے
سعودی عرب کا موقف
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کی حکومت بات چیت کر کے خطے کے ممالک کو متحد کر سکتی ہے، اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمڑیال ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جیت پر عظمیٰ بخاری کا بیان آ گیا
فلسطینی وزیر خارجہ کا بیان
فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم صومالیہ کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ سرحدوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی
صومالی وزیر خارجہ کا ردعمل
صومالی وزیر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ کی زمین کسی ملک کو استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صومالیہ کی سرحدوں کی خلاف ورزی ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، اور یہ کہ نام نہاد صومالی لینڈ وفاقی صومالیہ کا ایک اہم حصہ ہے۔ اسرائیلی الزامات صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔
ترکیہ کا موقف
نمائندہ ترکیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صومالیہ کے اتحاد اور خودمختاری کے لیے اپنی حمایت کو برقرار رکھیے گے۔








