پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے: اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا بیان
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائَب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان
او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس
روزنامہ جنگ کے مطابق اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پر اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سوشل میڈیا پر بحث کے بعد امریکی صدر کا تازہ بیان آگیا
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ انگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ماضی ہے، جب کوئی مہمان آتا ہے تو ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی
اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیل نے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا تھا، جس کے ساتھ ہی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔
نیتن یاہو کا اعلان
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔








