ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر نازیہ ملک نے کیا کہا؟

نازیہ ملک کی رائے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی میزبان، میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر نازیہ ملک نے حال ہی میں ندا یاسر کے وائرل نیو ایئر لک پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سیلیبریٹیز کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا 21 نکاتی فارمولہ کیا ہے؟

شوبز کی شروعات

روزنامہ جنگ کے مطابق نازیہ ملک نے شوبز کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کمرشلز، ڈراموں اور ہوسٹنگ سے کیا، وہ مختلف ٹی وی چینلز پر نشریات کی میزبانی کر چکی ہیں، جیو ٹی وی پر شیف محبوب کے ساتھ ان کا مشہور کوکنگ شو ’کسان لذت کی جان‘ ناظرین میں خاصا مقبول رہا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت، سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، جانی نقصان

اداکاری کا سفر

اس کے علاوہ، وہ کئی ڈرامہ سیریلز، لانگ پلے اور ٹیلی فلمز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ نازیہ ملک ایک فیشن ڈیزائنر اور برطانیہ سے سرٹیفائیڈ میک اَپ آرٹسٹ بھی ہیں۔ آج کل وہ ٹک ٹاک پر خاصی متحرک ہیں جہاں وہ موجودہ حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار

ندا یاسر کی تنقید پر خیالات

حال ہی میں نازیہ ملک نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ندا یاسر کے نیو ایئر لک سے متعلق ہونے والی تنقید پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

خاندانی لمحے کی اہمیت

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کی ویڈیو ایک خاندانی لمحے پر مشتمل تھی، جو مجھے ذاتی طور پر اچھی اور پیاری لگی۔ ندا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں اور ویڈیو میں کوئی غیر مناسب بات نہیں تھی، میرے نزدیک ندا کا لباس بھی زیادہ بولڈ نہیں تھا بلکہ یہ ایک عام سی ویڈیو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا

سوشل میڈیا سیلیبریٹیز کے لیے مشورہ

تاہم نازیہ ملک نے سوشل میڈیا پر سرگرم معروف شخصیات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سیلیبریٹیز کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ اچھا فوٹوگرافر اور ویڈیوگرافر رکھیں اور پروفیشنل انداز اپنائیں، ندا یاسر کی یہ ویڈیو ایک سیلیبلیٹی اسٹینڈرڈ کے بجائے ایک عام ویڈیو لگ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور سکھ رہنما قتل۔۔۔’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ۔۔۔’’سکھ فار جسٹس تنظیم ‘‘ نے اہم اعلان کر دیا

معیاری مواد کی ضرورت

نادیہ ملک نے مزید کہا کہ میں بڑے پیمانے پر سوچتی ہوں اور میرے خیال میں سیلیبریٹیز کا کنٹینٹ ہمیشہ اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے۔

عائشہ عمر کی مثال

انہوں نے اداکارہ عائشہ عمر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹس میں پروفیشنلزم کا خاص خیال رکھتی ہیں، جو قابلِ تعریف ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...