وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سہیل عباس جعفری انتقال کر گئے
نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیانیہ بہادر لوگوں کا بنتا ہے اور سرمایہ داروں کے خلاف جہاد پنجاب نے کرنا ہے، ندیم افضل چن
ڈاکٹرز اور عملے کی بھرتیاں
پاکستان کے پہلے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغاز ہوگا، سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوز ہوئے ہیں جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے。
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں پاکستان بھر سے آنے والے ہر کینسر کے مریض کا علاج ہوگا۔








