کراچی والو، خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا: بیرسٹر گوہر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورۂ سندھ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کا آخری دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان
سندھ حکومت سے درخواست
روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقامی طور پر سیکیور موبائل فون تیار کرلیا
جلسے کی تفصیلات
اُنہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان
تحمل کی اپیل
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔
کراچی والوں کے لیے پیغام
اُنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔








