تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ سنِ اتحاد کے وکیل ہیں یا پی ٹی آئی کے؟ جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے چھٹیوں کے حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تعطیلات کے دوران کسی بھی سرکاری یا نجی سکول کے کھلنے پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 41 فیصد خواتین خون، 80 فیصد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں، نیوٹریشن انٹرنیشنل
سخت کارروائی کی یقین دہانی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں سکول کھولنے پر سخت کارروائی ہوگی۔ خلاف ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی و تادیبی ایکشن کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ و ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مکمل نگرانی کا عمل
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر میں سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔








