پی سی بی نے بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی دلچسپی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: روس موجودہ افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
میزبانی کی تیاری
پی سی بی ذرائع کے مطابق اگر سری لنکا کے وینیوز دستیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے میدان مکمل طور پر تیار اور دستیاب ہیں، پاکستان پہلے ہی کامیابی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی اور آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی میزبانی کرچکا ہے اور ان میچز کی میزبانی بھی باآسانی کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
بنگلہ دیش کی صورتحال
بنگلہ دیش نے اپنے ورلڈ کپ میچز کے لیے بھارت کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی کا فیصلہ
واضح رہے کہ آئی سی سی نے تاحال بنگلہ دیش کے میچز کسی اور مقام پر منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے。








