اگر حملہ کیا گیا تو امریکی اڈے ہدف ہوں گے: ایران نے امریکہ کو خبردار کر دیا
ایران کی دھمکی
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری
مقصد حملہ
ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا
اسرائیل اور امریکہ کی بات چیت
اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد، وزیر اعلیٰ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
ہائی الرٹ
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل بھی ہائی الرٹ پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج
ٹرمپ کا بیان
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔
ایرانی حکام پر تنقید
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتِ حال پر نظر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔








