راولپنڈی میں بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق
خاندانی جھگڑا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ مندرہ کی علاقے ہرنال میں بیٹوں کے مابین جھگڑے کے دوران چھوٹے بیٹے کو بچاتے ہوئے ماں بڑے بیٹے کی چلائی گئی گولی لگنے سے دم توڑ گی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہوتے ہوئے آباد بھی آباد نہیں …
فائرنگ کا واقعہ
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔ 32 سالہ عمران نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی پر پستول تان لیا تھا، ماں بچانے آئی تو بیٹے کی چلائی گئی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔
ملزم کی گرفتاری کی کوششیں
پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔








