عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوگئی، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہوکر 66.54 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز
پیٹرول کی پریمیم قیمت میں تبدیلی
رپورٹ کے مطابق پیٹرول پریمیم پر فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہوکر 5 ڈالر 1 سینٹ ہوگیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72 پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، ان کی بہنوں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر دہشتگردی کا مقدمہ
ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں کمی
پیٹرول پر فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہوکر 139 روپے 6 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں کمی
ڈیزل فی بیرل دو ڈالر 33 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہوکر 73.99 ڈالر پر آگئی، ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی 80 پیسے، ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کمی ہو گئی۔ ایکس ریفائنری قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہوکر 149 روپے 99 پیسے پر آگئی۔








