وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خوارج کی ہلاکت پر تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دہشتگردوں کے خلاف عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر یکسو ہے۔








