عدالت اور پارلیمان محض ڈھکوسلہ بن چکے ہیں اور ملک عملی طور پر ایک جیل کی صورت اختیار کر گیا ہے،سلمان اکرم راجا
سلمان اکرم راجا کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ جس دن قوم نے محکومیت کی زندگی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، یہ جبر خود بخود ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ میں منشیات کے الزام میں لیڈی کانسٹیبل گرفتار
پریس کانفرنس کی تفصیلات
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جلسے کے لیے این او سی جاری ہونے کے باوجود پولیس نے گھیراؤ کیا، گرفتاریاں کی گئیں اور اسٹیج و ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والوں کو ہراساں کیا گیا، تاہم اس کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کے استعفے پر عمران خان کا فیصلہ آگیا
پی آئی اے کی نجکاری پر موقف
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کو اصولی طور پر سپورٹ کرتے ہیں، مگر اس عمل میں شفافیت اور ورکرز کے حقوق پر سنگین سوالات موجود ہیں۔ نجکاری کے نام پر کسی بھی قسم کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری اداروں کو تباہ کرنے والوں اور کرپشن میں ملوث عناصر کا احتساب ہونا چاہیے۔
عدالتی نظام اور آئین کی حیثیت
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالت اور پارلیمان محض ڈھکوسلہ بن چکے ہیں اور ملک عملی طور پر ایک جیل کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آمدورفت کی آزادی دیتا ہے، مگر آج یہ حق سلب کیا جا رہا ہے۔ عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد ناگزیر ہے۔








