اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے، سعید اجمل
سعید اجمل کا سخت ردعمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو سیاست سے نہیں روک سکتے تو آئی سی سی کو بند ہوجانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل تباہی کا دور شروع ہو گیا، گاؤں کے باسیوں نے کچھ عرصے تک انتظار کیا، جب دیکھا کہ اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا، تو وہ بھی ہوشیارہو گئے۔
پی سی سی ایل کی لانچنگ میں گفتگو
کراچی میں پی سی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی فیئر اینڈ لوو کرکٹ کے ساتھ فیصلے کرے۔ اگر فیئر فیصلہ کیا جائے تو وہی ہوگا جو پاکستان اور دیگر کرکٹ بورڈز چاہتے ہیں۔ ایک ملک کی مرضی پر دنیا کی کرکٹ نہیں چل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
آئی سی سی کو پیغام
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے کہ فیئر کرکٹ ہونی چاہیے۔ پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔
عثمان طارق کی کارکردگی
قومی ٹیم کے اسپینر عثمان طارق کے حوالے سے سعید اجمل نے کہا کہ عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں، لیکن پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں یا لائے جاتے ہیں۔








