لاہور میں موسم کی تبدیلی سے اے کیو آئی 170، شہری کچرا جلانے سے گریز کریں: سینئر وزیر مریم اورنگزیب
موسم کی تبدیلی اور اے کیو آئی کی صورتحال
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں موسم کی تبدیلی سے اے کیو آئی 170، حکومت کی فوری کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من دھن سے لڑے گی: گورنر پنجاب
حکومتی اقدامات
تفصیلات کے مطابق سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور سینکڑوں چالان کیے گئے ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے اور غیرقانونی سرگرمیاں بند ہیں۔ ای پی اے اور ضلعی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
مزید سخت اقدامات
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ شہری کچرا جلانے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ممکن ہے۔
صحت کی احتیاطی تدابیر
انہوں نے کہا کہ صاف ماحول حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ بزرگ، بچے اور مریض خصوصی احتیاط کریں، غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔








