مودی یاد رکھو تم ڈرپوک ہو، کشمیر آتش فشاں پہاڑ ہے جو بہت جلد پھٹنے والا ہے، مشعال ملک
مشعال ملک کا پیغام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "کشمیر آتش فشاں پہاڑ کی مانند ہے جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔" انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ہمیں کسی چیز کا ڈر نہیں، مودی کو یہ جان لینا چاہیے کہ یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اگر وہ زندہ رہے تو غازی کہلائے گا اور اگر شہید ہوا تو اس پر فخر کریں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتا ہے تم جتنی مرضی ترامیم کر لو میں تمہارا مقابلہ کروں گا،شہریار آفریدی
شہریوں سے خطاب
جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے پرانا قلعہ اور بازار کلاں کے دورے کے موقع پر مشعال ملک نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں موت کا کوئی ڈر نہیں۔ 28 جنوری کو پھانسی کیس کی سماعت ہے۔ ہم پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم چلانے جا رہے ہیں۔ میں عوام کے درمیان اس لئے آئی ہوں کیونکہ میں مودی دہشت گرد سے خوفزدہ نہیں ہوں۔"
خواتین کا تحفظ
مشعال ملک نے مزید کہا کہ "کشمیری قوم اور پاکستانی قوم نے ڈر کے بت توڑ ڈالے ہیں، اب ہندوتوا کے بت توڑنے نکلے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی۔ آپ کو ان کو تحفظ دینے کے لئے نکلنا ہوگا۔"








