حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کی خدمات کی تعریف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے نام پر ان کے والدین کی جانب سے فاؤنڈیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی اور حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی کے دور میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘کی حیثیت رکھنے لگا،دباؤ پر مبنی پالیسیوں کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

ملاقات اور خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد، امجد کریم رندھاوا اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام نے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعظم نے ارفع کریم کی کم عمری میں ہی آئی ٹی کے میدان میں خدمات اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

آئی ٹی ٹاور کا نام تبدیلی

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ارفع کریم کی آئی ٹی شعبے میں لازوال خدمات کے اعتراف میں لاہور میں واقع آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا جو اب ارفع کریم ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی شعبے کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات

نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت اور آئی شعبے میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور رواں برس بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ آئی ٹی کی ترقی کے لیے قائم کی گئی ارفع کریم فاؤنڈیشن کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے جس کی حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...