پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے، فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں، عدلیہ کی جگہ پیپر کورٹ نے لے لی ہے، فواد چودھری
پاکستان کا نظام: کمزوریوں کا اعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے۔ فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں۔ عدلیہ کی جگہ Paper Courts نے لے لی ہے اور عدلیہ کی غیرموجودگی میں بنیادی نظام ہل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے حوالے سے سوالات، وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافیوں کو کرارا جواب
انتخابات کا عمل اور نظام کی حالت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کا عمل صرف کاغذی ہے یعنی عدلیہ اور مقننہ ختم ہو چکے ہیں۔ اگر یہ نظام ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان میں شدید غربت اور عدم استحکام کا شکار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک، ہر ادارے پر کام کا بوجھ زیادہ، اسی وجہ سے کارکردگی اچھی نہیں، مزید صوبے بنانا ہوں گے: میاں عامر محمود
قومی حکومت کا قیام
لہذا، ایک قومی حکومت کے قیام پر سوچنا کوئی بری بات نہیں، ایسی حکومت جس میں عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری سمیت جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کا بھی دخل ہو، جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کا آئینی ڈھانچہ بحال کر سکے!
فواد چودھری کا پیغام
پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں عدلیہ کی جگہ Paper Courts نے لے لی ہے اور عدلیہ کی غیرموجودگی میں بنیادی نظام ہل گیا ہے، انتخابات کا عمل صرف کاغذی ہے یعنی عدلیہ اور مقننہ ختم ہو چکے ہیں، اگر یہ نظام ایسے ہی چلتا رہا تو پاکستان میں شدید غربت…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2026








