صدر مملکت کا گیس سلنڈر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار، اہم ہدایات جاری
صدر مملکت کا گیس سلنڈر دھماکے پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
اہلِ خانہ سے تعزیت
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادیٔ بولان کی سرنگیں دنیا بھر میں مشہور اورحیران کر دینے والی ہیں،جناتی قسم کا کوئی پہاڑ یکدم سامنے آن کھڑا ہوتا، جس سے منہ پھیرنا مشکل ہو جاتا
حفاظتی اقدامات کی ہدایت
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ریگولیٹرز گیس سلنڈرز کی تیاری، معیار اور استعمال سے متعلق حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ صدرِ مملکت نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کریں۔
انسانی جانوں کا تحفظ
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ایسے سانحوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔








