سلنڈر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
اسلام آباد میں سلنڈر حادثہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا شاندار کم بیک، اکیلے ہی اپنی ٹیم کو جیت دلا دی
وزیر داخلہ کی تعزیت
وزیر داخلہ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملہ کردیا
تحقیقات کا حکم
انہوں نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تفصیلات
یاد رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں。








