پاک بحریہ کے بحری جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پاک بحریہ کا عمان کے بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے جہازوں راہ ناورد (سیل شپ) مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر پر مشتمل فلوٹیلا نے مسقط، عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے موبائل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، مالی اخراجات کیلئے چوہدری ظہورالٰہی نے 5ہزار روپے کا چیک ملک معراج خالد کو پیش کیا۔

ملاقاتیں اور تعاون

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے درمیان روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رائل نیوی آف عمان کے آفیسرز اور مڈ شپ مین نے جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے افسران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ نے 90 روز کے الٹی میٹم پر سوالات اٹھا دیے

مقامی کمیونٹی کی شمولیت

بندرگاہ پر قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا، جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سکول مسقط کے طلباء کی تھی۔ بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB) کے ساتھ بحری مشق کی۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا پاکستان ری پبلک کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

مشترکہ مشق کے مقاصد

اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے سیکھنے کے مشترکہ مواقع کو فروغ دینا تھا۔

تعلقات کی مضبوطی

پاکستان اور عمان سمندری ہمسائے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...