مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہونے تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہ پہنچ سکے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزار قائد پر حاضر نہ ہونے پر افسوس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وقت پر وہاں پہنچنے میں ناکام رہے۔
وقت کی پابندی اور قومی پرچم کی سرنگوئی
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو آج مزار قائد پر حاضری دینا تھی، لیکن ان کا قافلہ اِس وقت بلدیہ سے نمائش کی طرف روانہ ہے۔ مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہونے کے بعد 6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزار قائد کے دروازے بند کردیے گئے۔








