پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کے تاریخی اجرا میں بینک آف پنجاب کی شراکت

پاکستان اسکلر امپیکٹ بانڈ (PSIB) کا آغاز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بینک آف پنجاب (BOP) نے برٹش ایشین ٹرسٹ (BAT) کے ساتھ مل کر، بطور ٹرانزیکشن ایڈ وائزرز اور پروگرام مینیجرز (TAPM)، پاکستان اسکلر امپیکٹ بانڈ (PSIB) کے با قاعدہ اجرا کا اعلان کیا ہے۔ یہ AAA ریٹنگ، حکومت پاکستان کی ضمانت اور نجی طور پر جاری کیا گیا ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ (TFC) ہے، جس کی مالیت ایک ارب روپے (1,000PKR ملین) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی وینزویلا نے امریکہ کا تیل چرایا؟

منصوبے کی حکمت عملی اور اہمیت

یہ منصوبہ معزز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معزز وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی دوراندیش رہنمائی میں، اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹرینگ کمیشن (NAVTTC) کے قریبی تعاون سے تیار کیا گیا - PSIB پاکستان میں سماجی اثرات پر منی فنانسنگ کے شعبے میں ایک بڑی اور نئی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سرگودھا والوں کو کم قیمت میں مزید خوبصورت بنانے کے لیے Aesthetic Hub کا افتتاح کر دیا گیا

جدید مالیاتی ماڈل

بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او مسٹر ظفر مسعود کی قیادت میں، BOP نے اس جدید مالیاتی نظام کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ ایک نتائج پر مبنی "کامیابی پر ادائیگی" ماڈل ہے، جس کے تحت سرمایہ کار ابتدا میں رقم فراہم کرتے ہیں اور ادائیگی اس وقت ہوتی ہے جب طے شدہ نتائج حاصل ہوں، جیسے نوجوانوں کو کامیاب روزگار ملنا اور مستقل نوکریاں حاصل کرنا۔ اس منصوبے کے ذریعے ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ملک میں ہنر کی کمی کم ہوگی، معاشی سرگرمی بڑھے گی اور خواتین کی روزگار میں شمولیت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے زیراہتمام خواتین کیلئے دو روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ

عالمی حمایت اور سرمایہ کاری

PSIB کو عالمی سطح پر بھی بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) نے بطور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار، BAT کے ذریعے مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ اس تعاون سے اس پروگرام کی عالمی سطح پر پہچان بڑھی ہے، انتظامی اخراجات کم ہوئے ہیں اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ FCDO اپنے REMIT پروگرام کے ذریعے مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

سماجی اثرات اور مستقبل

روایتی گرانٹس کے بجائے کارکردگی پر مبنی نظام اپنا کر، PSIB بینکاری اور سماجی ترقی کے تعلق کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کی واپسی کو واضح سماجی اور معاشی نتائج سے جوڑا گیا ہے، جیسے بہتر تربیت، زیادہ روزگار اور طویل مدتی کیریئر استحکام۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے سست نہیں ہوں گے: ٹرمپ، جلتی پر تیل نہ ڈالیں: چین

افتتاحی تقریب اور اہم خیالات

بطور BOP، TAPM اور BAT نے PSIB کے پہلے اجرا کی نگرانی کی، جو مستقبل میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تحفظ اور قومی معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں کے لیے ایک مثال بنے گا۔ یہ جدید فنانس BOP کی قیادت اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل اور ہنرمند پاکستان کے وژن سے ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے، پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شکوہ سمجھ سے بالاتر ہے، گورنر خیبرپختونخوا

وزیر خزانہ کا اظہار خیال

اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ظفر مسعود نے کہا، "بینک آف پنجاب نے رسک سرمایہ کار اور انڈر رائٹر کا کردار ادا کیا، ابتدائی سرمایہ فراہم کیا اور کارکردگی کا خطرہ خود لیا تاکہ یہ نظام ممکن ہو سکے۔ یہ منصوبہ صرف ایک مالی معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی مضبوطی اور انسانی وسائل کی ترقی سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اجتماعی شادیوں کی تعداد بڑھا کر 5000 کرنے کی منظوری

سرکاری عہد و پیمان

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی PSIB کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم اور تربیت کے لیے ایک اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی سے فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ہنر سکھائے جائیں۔ اس سے قبل، NAVTTC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے PSIB کو پاکستان کے ہنر کے نظام میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔ وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہے، اور قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرکاری و نجی شعبے کا باہمی تعاون ضروری ہے۔

حکومتی ضمانت پر شکرگزاری

بینک آف پنجاب، اس منصوبے کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی حکومتی ضمانت پر دلی شکرگزاری کا اظہار کرتا ہے، جس سے اس نئے ماڈل پر اعتماد پیدا ہوا۔ BOP، PACRA، NAVTTC، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹد (بطور ایشو ایجنٹ)، درحیدرمونا اینڈ کمپنی (بطور قانونی مشیر) کی خدمات کو بھی سراہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...