لوگوں کے مسائل حل کرنے پڑیں گے، نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں: عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان کا بیان
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبے سب کے فائدے کے لیے ہیں۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا
مسائل کا حل صوبوں کی تعداد بڑھانے میں ہے
’’جنگ‘‘ کے مطابق گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے، نئے صوبے سب کے فائدے کے لئے ہیں۔ ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پڑیں گے، ہم جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے حق میں ہیں، تمام سیاسی جماعتیں دل بڑا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا معاملہ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
صوبوں کی تعداد بڑھانے کی تحریک
ملک میں زیادہ صوبے بنانے کی تحریک شروع کرنی ہے، جو ملک کے خیر خواہ نہیں انہیں منہ توڑ جواب دینا ہے۔ ہم صوبوں کا نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے بلوچستان کو بلوچستان ہی رکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں 3 وزرائے اعلیٰ لگ جائیں تو کیا حرج ہے۔
سندھ میں وزرائے اعلیٰ کی تعداد
عبدالعلیم خان نےیہ بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس سندھ میں حکومت ہے تو ایک کی بجائے 3 وزیر اعلیٰ بنا لیں۔ یہاں ایک ہی ہائیکورٹ ہے جہاں لوگ دور دور سے آتے ہیں۔








