ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں کو کافی دِنوں سے بندش کا سامنا تھا، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے حق کےلئے آواز اٹھائیں، خاموش رہیں گے تو کچھ بھی ہاتھ میں نہیں آئے گا۔ ان دِنوں وراثتی امور اور پراپرٹی کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت ہونے کی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں 5 روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دنوں سے بیماری، بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں، وہ اب انشاءاللہ تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور رکاوٹوں کا بھی فوری خاتمہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریمارکس،خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی،مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں، سپریم کورٹ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دِنوں آپ کو اپنے گھر اور اولاد پر توجہ درکار ہے، لاپرواہی مت کریں۔ اس طرح مسئلہ ہو گا اور کچھ اہم فیصلوں کی ضرورت ہے، ابھی وقت ہے وہ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیتون کا تیل ہڈیوں پر کیسے مفید اثرات مرتب کرتا ہے؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ ہر بات کو اپنی اَنا کا مسئلہ نہ بنائیں، اپنی سطح سے نیچے آ کر چلیں گے تو کچھ مسئلے حل ہوں گے اور اپنوں کے ساتھ بھی اب حالات ٹھیک نہیں جا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے ٹائم لائن مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ لاکھ پریشان ہوں، بس توکل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اس وقت کچھ بھی مسئلہ نہیں، بس ہر چھوٹی سی بات بڑھی لگتی ہے، انشاءاللہ کچھ نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدنظری والی کیفیت لگتی ہے، جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں بھی رکاوٹ ملے گی اور صحت کا معاملہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔ بہرحال صدقہ لازمی دیں نظر اتاریں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 90 دنوں میں فیصلہ، شکایت کا اندراج کیسے ہوگا؟ اہم تفصیلات جانیے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے آپ سے اپنا تعلق ختم کر لیا ہے، وہ اب اگر سونے کے بن کر بھی آ جائیں تو اُن کو اپنے قریب مت کریں، اس طرح آپ بہت سی مشکلات سے بچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس شخص سے شکایت ہے، وہ اب مزید خرابیاں پیدا کرے گا، عزت کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لیں اور ہو سکے تو آپ چند دن منظر عام سے غائب ہو جائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو وہ کام نہیں کرنا ماضی میں جس کی وجہ سے نقصان ہوا تھا، اب چاہے جس قدر بہتر آفر کیوں نہ آئے۔ اس وقت حالات تبدیلی میں ہیں، کچھ انتظار کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری، 1113 محفوظ شیلٹرز، 22 مقامات پر کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری میں تبدیلی کے امکانات موجود ہیں اور کچھ دِل کے معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیں، کسی اور جانب توجہ بہت بڑی خرابی پیدا کر سکتی ہے، اس کو لگام ڈالیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ جو چاہتے ہیں، وہ ابھی ممکن نہیں ہے، اس وقت خود کو قسمت کے حوالے کر دیں اور کوشش کریں کہ آپ استخارے سے مدد لیں، اس میں آپ کو فائدہ اور درست سمت ملے گی۔








