ہم پر اگر کسی کا پریشر ہوتا تو سعید غنی کیوں ویلکم کرتے، سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ

ناصر شاہ کا پی ٹی آئی کے بارے میں بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ گراؤنڈ میں جائیں لیکن یہ لوگ روڈ پر ہی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم پر کسی کا پریشر ہوتا تو سعید غنی کیوں ویلکم کرتے۔ ہم خود بھی باغ جناح میں جلسے کی اجازت وفاق سے لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

صدر مملکت کے بارے میں گفتگو

جیو نیوز کے پروگرام نئے پاکستان میں بات کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ ہم نے مہمان کا استقبال کیا خیال بھی رکھا۔ صدر مملکت اگر کسی کو منع کرتے تو ہم استقبال نہ کرتے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صدر مملکت پر تنقید کی، پی ٹی آئی کو کہا گراؤنڈ میں جائیں لیکن یہ لوگ روڈ پر ہی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر کردی، اضافہ ہرگز برداشت نہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو مکمل پروٹوکول حاصل تھا اور انہیں محفوظ ترین راستے سے لایا گیا۔ سندھ پولیس وزیر اعلیٰ کے پی کے ساتھ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر انکوائری کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ہم ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں، آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں۔ پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...