انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح اور فلمی اداکار 43 برس کی عمر میں چل بسے
پراشانت تمانگ کا انتقال
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کے سیزن 3 کے فاتح گلوکار و اداکار پراشانت تمانگ انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر 5 سال کے لیے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) تعینات
انتقال کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار پراشانت کا انتقال اتوار کو نئی دہلی میں رہائش گاہ پر ہوا، ان کی عمر 43 برس تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
فنی کیریئر کی شروعات
پراشانت نے 2007 میں انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے بیرونِ ملک بھی متعدد پرفارمنسز کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
فلمی کیریئر
بعد ازاں انہوں نے 2010 میں نیپالی فلم گورکھا پلٹن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر نشانی، پردیسی جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنی پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ” جنت مرزا کا انکشاف
ویب سیریز میں کارکردگی
پھر وہ بھارت کی مشہور ویب سیریز پاتال لوک سیزن 2 میں بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوئے۔
شوبز انڈسٹری کا رنج و غم
پراشانت کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








