ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ویرات کوہلی کا شاندار کارنامہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی یوریشن فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شاندار کامیابی، عطا تارڑ کی مبارکباد
میچ کی تفصیلات
ویدودارا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان بھارت کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ویرات کوہلی کی کارکردگی
ویرات کوہلی نے 91 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں اپنا نمبر بہتر کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رہائشی عمارت میں آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، قریبی مکانات بھی لپیٹ میں، 5 افراد جھلس گئے
رینکنگ میں تبدیلی
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کوہلی 27 ہزار 975 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں تیسرے نمبر پر تھے۔ تاہم 93 رنز کی اننگز کھیل کر اب وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک کی جانب سے بلوچستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں
سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 357 رنز بنائے ہیں۔ ویرات کوہلی کے رنز کی تعداد اب 28 ہزار 068 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی بڑی سرجری، 38 عہدیداروں کو نوکری سے نکال دیا گیا
دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ
سنگاکارا 28 ہزار 016 رنز کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 27 ہزار 483 اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 25 ہزار 957 رنز بنا کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
مین آف دی میچ کی تعداد
ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ کے کیریئر میں مین آف دی میچ کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ ان سے آگے سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 48 جبکہ سچن ٹنڈولکر 62 مین آف دی میچ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔








