ٹی20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کے حتمی سکواڈ میں کون سے کھلاڑی جگہ نہیں بنا پائیں گے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کا حتمی سکواڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا، بچہ جاں بحق، والد زخمی
قومی ٹیم کی واپسی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی سٹاف بھی لاہور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک کتنے سو ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
حتمی سکواڈ کا انتخاب
کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے حتمی سکواڈ کا انتخاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: محکمہ وائلڈ لائف اور لاہور پولیس نے مل کر میڈم CM کو “ماموں” بنادیا۔۔۔ لاہور میں شیر کا بچے پر حملہ
ممکنہ کھلاڑیوں کی صورتحال
ذرائع کے مطابق عبدالصمد، وسیم جونیئر اور خواجہ نافع کو 15 رکنی سکواڈ میں جگہ ملنا مشکل ہے جبکہ دورہ سری لنکا سے ڈراپ کیے جانے والے کرکٹرز ریزرو فہرست میں شامل ہوں گے۔
ورلڈ کپ سکواڈ کی منظوری
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان ہوگا۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 15 جنوری سے لگایا جائے گا。








