آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کے خلاف درخواست دائر
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر کے استعمال سے مارنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا
نوٹس کا اجراء
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے، جسٹس خالد اسحاق نے عزت فاطمہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی 2 ہفتے سے صرف بھڑکیں مار رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ کی حالت زار ان کے سامنے ہے، عابد شیر علی
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں، خانیوال میں ڈاگ کلنگ آپریشن کے دوران گولی لگنے سے کمسن بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں میں والد صاحب ’’مطب‘‘ چلاتے، شہر آتے تو جیب بھر کر لاتے اور خالی واپس لوٹتے، بہنیں ملنے جاتیں تو خوب مدد کرتے، فیاض تھے
خطرات اور حکومت کی ناکامی
درخواست میں کہا گیا کہ رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، پنجاب حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عملدرآمد نہیں کر رہی، لاہور ہائی کورٹ فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔
عدالت سے استدعا
استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ آوارہ کتوں کے لیے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔








