مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

جدہ میں قونصلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان قونصلیٹ جدہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کی تعمیر اور اس کے لیے فنڈز کی فراہمی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے سیلاب کا خطرہ اب ٹل چکا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ملاقات میں موجود رہنما

ملاقات میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب و سرپرستِ اعلیٰ مسعود احمد پوری، سینئر نائب صدر فاروق انجم، نائب صدر نور محمد آرائیں، چیئرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق، انفارمیشن سیکرٹری احسان الٰہی گجر، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، ٹریڈ ونگ کے ہیڈ چوہدری ظہیر احمد، علی خورشید ملک، چوہدری شہباز احمد، سیٹھ عابد، چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل چوہدری نورالحسن گجر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد، فی گھر کتنی رقم وصول کی جائیگی؟جانیے

نئی عمارت کے فوائد

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے کہا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جس سے قونصلر سروسز مزید مؤثر، تیز اور باوقار انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے اور اس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا

وزیر خارجہ کا بیان

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے قونصلر سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے، پاکستانی اداکارہ کا بیان

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی کوششیں

سینیٹر اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی تنظیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط رابطے میں ہے اور ان کی آواز کو حکومت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ملاقات کا اختتام

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...