کس کو کیا تحفہ ملا؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔
توشہ خانہ ریکارڈ جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کیا اور پھر اسے لے کر تھانے پہنچ گیا
قیمتی تحائف وصول کرنے والے اہم شخصیات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کروادیئے۔ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا جنگ بندی بیان، شکست خوردہ مودی کی مشکلات بڑھ گئیں۔
رواں سہ ماہی میں وصول کردہ تحائف
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرادی، فرسٹ لیڈی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ تحائف وصول کرنےوالوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری، صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانہ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک، سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
تحائف کی نوعیت
کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، سکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔
تحائف کی تفصیلات اور تخمینہ
کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی و ملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔
کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے اور اس حوالے سے کارروائی عمل میں ہے۔








