سموگ تدارک کیس: عدالت کا ناصر باغ پارک کی بحالی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ناصر باغ پارک کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طلال چودھری

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کینال روڈ سے درختوں کی کٹائی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درخت کاٹے نہیں گئے بلکہ صرف شاخیں کاٹی گئی ہیں، تین بڑی شاخیں انڈر پاس کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول، سب سے زیادہ کس شہر سے آئیں؟جانیے

وکیل پی ایچ اے کا مؤقف

وکیل پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ روٹین کارروائی تھی اور شاخیں نہ کاٹنے کی صورت میں حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اس پر جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ درخت کی وجہ سے کیا حادثہ پیش آسکتا تھا اور اب تک کتنے حادثات ہوئے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہینرک کلاسن کو جرمانہ کردیا

حکومت کی کارروائیاں

وکیل پی ایچ اے نے بتایا کہ پی ایچ اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ بیرسٹر حارث عظمت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر عدالت میں موجود ہیں، داتا دربار کے قریب ٹیپا نے ایک پرانے درخت کو اکھاڑنے کی کوشش کی جس پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت کی ہدایات

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ ناصر باغ کے پارک کو پی ایچ اے اپنی نگرانی میں بحال کرے گا۔ عدالت نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کی اجازت اور علم کے بغیر کسی بھی درخت کی شاخیں نہیں کاٹی جائیں گی۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...