عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیر اہتمام ینگ انٹرپرینیورز گیٹ ٹوگیدر کا انعقاد
پیٹرول کی قیمت میں کمی
پی Petrol کی عالمی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
پیٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے گھٹ کر 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کمی آئی جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اسٹیل مل سے قیمتی دھات چاندی اور تانبے کے آلات نکالنے والے 2 ملزم گرفتار
پیٹرول کی نئی قیمتیں
ان عوامل کے باعث پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور نئی قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد میں امریکی و ایرانی مذاکرات کی تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا جائزہ
ڈیزل کی قیمت میں کمی
دوسری جانب ڈیزل کی عالمی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر 33 سینٹ کمی کے بعد قیمت 76.32 ڈالر سے گھٹ کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈیزل کی نئی قیمتیں
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔








