انڈر 16 چیمپئن شپ، ایس اے اکیڈمی نے جیت لی، ضیاء ڈوگر نے انعامات تقسیم کیے
لاہور کی پہلی انڈر 16 ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کے زیرِ اہتمام لاہور کی پہلی انڈر 16 ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں ایس اے اکیڈمی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں 70 ویں روز بھی حالات کشیدہ، معمولات زندگی درہم برہم
فائنل میچ کا خلاصہ
فائنل میں ایس اے اکیڈمی نے فیم اکیڈمی کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے لیے دونوں گول شفقت نے سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر، ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ
تیسری پوزیشن کا میچ
ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ٹی ڈبلیو کے اکیڈمی نے گورنر ہاؤس فٹ بال اکیڈمی کو چار صفر سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے نو برڈ زون قرار
خصوصی ایوارڈز
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ایس اے اکیڈمی کے عثمان علی خان کو حاصل ہوا جبکہ بہترین گول کیپر کا اعزاز حماد نے حاصل کیا۔
فائنل میچ کی تقریب
فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضیاء عارف ڈوگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس میچ کے موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو کہ میچ سے لطف اندوز ہوئی۔








