لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا
واقعہ کی تفصیلات
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاڑکانہ کے علاقے رتودیرو کے قریب ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
پولیس اہلکاروں کا سفر
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر تربیت اہلکار چھٹیوں کے بعد ٹریننگ سکول لاڑکانہ واپس آرہے تھے کہ انہیں ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈینگی وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق
ڈاکوؤں کی کارروائی
ڈاکو پولیس اہلکاروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا فوری ردعمل
ایس ایس پی احمد فیصل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہے۔








