صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا
صدرِ مملکت کی جانب سے آرڈیننس کا اجراء
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ قابلِ اعتماد نہیں رہا؟ ایک اور فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں جا پھنسی
نئے انتظامات کی تفصیلات
آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی دعوے حقائق کے برعکس، عوامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان
مقامی حکومت کا ڈھانچہ
مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، مریم نواز
ٹاؤن کارپوریشنوں کی تقسیم
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 134 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار
حکومتی اختیارات اور انتخابات
حکومت عوامی اعتراضات اور سفارشات کے بعد ٹاؤن کارپوریشن اور یونین کونسل کی حدود میں ترمیم کرے گی، لیکن الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے:عمر ایوب
یونین کونسلز کی تشکیل
صدرِ مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے مطابق حکومت وزارت داخلہ کی سفارش پر ٹاؤن کارپوریشن کے اندر یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی حلقہ بندی کرے گا۔
ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہوں گے، اور ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کو دوسرے اعتراض کا آئینی استحقاق حاصل نہیں، ایکٹ بن چکا تو گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہورہا؟ مولانا فضل الرحمان
سلیکشن کا عمل
ہر ٹاؤن کارپوریشن میں 4 خواتین، ایک کسان یا ورکز، اور ایک تاجر یا بزنس مین ہو گا، اور ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم شامل ہوگا۔
یونین کونسل کے جنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا، اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 9 امیدوار جنرل ممبران منتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ادارے کے سربراہ کو قتل کی دھمکیاں ناقابلِ برداشت، برطانیہ فوری کارروائی کرے:عظمٰی بخاری
سیاسی جماعتوں میں شمولیت
کامیاب امیدوار 30 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کرسکتے ہیں۔ جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ممبران شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا نے کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا
چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب
یونین کونسل کے جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ممبران شو آف ہینڈ کے ذریعے مشترکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے
ٹاؤن کارپوریشن کے ووٹنگ کے اصول
ٹاؤن کارپوریشن کے ممبران اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والے کو شو آف ہینڈ کے ذریعے مشترکہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے۔ ٹاؤن کارپوریشن کا ممبر ہی میئر یا ڈپٹی میئر کا الیکشن لڑسکے گا۔
جہاں مقامی حکومت فعال نہیں، حکومت ایڈمنسٹریٹر تعنیات کرے گی۔








